کیارا اور سدھارتھ نے شادی کی پہلی ویڈیو شیئر کردی

ممبئی،فروری۔بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جسے جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔اس سے قبل سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے شادی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں تاہم اب ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جو خوب مقبول ہورہی ہے۔ویڈیو میں دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے جب کہ منڈپ میں سدھارتھ کھڑے ان کا انتظار کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیارا کی انٹری روایتی انداز میں ہوئی ہے، پھولوں کی چادر پکڑے کیارا کو لایا جارہا ہے۔ کیارا نے انٹری کے وقت ڈانس بھی کیا، اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو پر لگا گانا ‘رانجھا’ ان کی فلم ‘شیرشاہ’ کا ہے جس کیبول اس ویڈیو کے لیے خاص طور پر لکھے گئے۔اس کے علاوہ کیارا کی روایتی چوڑیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ اس پر بنایا گیا ڈیزائن ہے۔دراصل ان لٹکن چوڑیوں پر اداکارہ اور سدھارتھ کے نام کا پہلا حرف لکھا ہے، اس کے علاوہ ان پر سدھارتھ کے پالتو کتے آسکر کی بھی تصویر لگائی ہے جو گزشتہ برس انتقال کرگیا تھا۔

Related Articles