ماہرعلم نجوم نے سلمان خان کو محتاط رہنیکامشورہ دے دیا

ممبئی ،جون۔بھارت کے ایک ماہرعلم نجوم جگن ناتھ کا کہنا ہی کہ اداکارکو اپنی زندگی کےخاصےتاریک دورکا سامناکرنا پڑے گااس لیے انہیں احتیاط کرنی ہو گی نہ صرف کیریئر بلکہ صحت کے حوالے سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق مشہور نجومی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے پیش گوئی کی ہے کہ سلمان خان کے لیے آنے والے سال ان کے کیریئرکا بہترین دورنہیں ہوگاسلمان خان کے ستارے ان کے حق میں نہیں ہیں اورلگتا ہے کہ ایسا مزید ایک سال تک جاری رہے گا۔موسمی امتزاج کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسی لیے اداکارکسی ذہنی دباؤ میں بھی آسکتے ہیں لیکن ایسا ایک مخصوص وقت کے لیے ہی ہوگا جس کے بعد وہ پھرسے ناقابل شکست ہوں گے‘‘۔ماہرعلم نجوم کے مطابق نہ صرف کریئربلکہ سلمان خان کی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےسلمان خان کو آئندہ چند سال اپنی صحت کے بارے میں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں اوراگرانہوں نیاحتیاط نہ کی تو شاید چند سرجریز بھی کروانا پڑیں’’۔حال ہی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکارسدھوموسے والا کے قتل کے بعد ملوث گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اداکار نے اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔سلمان خان ان دنوں فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کی تیاریاں کررہے ہیں ، اداکار کی فلم ٹائیگر 3جلد ریلیز کی جائیگی جس میں کترینہ کیف بھی ان کے ہمراہ سکرین پر نظر آئیں گی۔

 

Related Articles