کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ کی سطح پر 500 گول مکمل کر لیے

ریاض، فروری۔ پرتگال کے لیجنڈ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو سعودی پرو لیگ میں النصر کے لیے 4 گول کیے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کلب کی سطح پر اپنے 500 گول بھی مکمل کر لیے۔ سعودی پرو لیگ میں، رونالڈو نے الوحدا کے خلاف لیگ میں اپنا 500 واں گول کیا۔ النصر نے یہ میچ 4-0 سے جیت لیا۔ رونالڈو نے میچ کے 21ویں، 40ویں، 53ویں اور 61ویں منٹ میں گول کئے۔پانچ کلبوں کے لیے پانچ الگ الگ ٹاپ لیگز میں رونالڈو کے نام اب503 لیگ گول ہیں۔ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 103 گول، ریال میڈرڈ کے لیے 311 گول، یووینٹس کے لیے 81 گول، اسپورٹنگ لزبن کے لیے تین گول اور النصر کے لیے پانچ گول کیے ہیں۔پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتحہ کھلاڑی رونالڈو کو دسمبر میں النصر کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، جس کی مالیت مبینہ طور پر £177 ملین سے زیادہ تھی۔سعودی پرو لیگ میں النصر 16 میچوں کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ الشباب 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ النصر کی ٹیم جمعہ 17 فروری کو لیگ میں اپنے اگلے میچ میں التعاون کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Related Articles