اسمرتی مندھانا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیلیں گی

کوئنس ٹاؤن (نیوزی لینڈ)، فروری ۔ ہندوستان کی بلے باز اسمرتی مندھانا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نہیں کھیلیں گی کیونکہ انہیں میگھنا سنگھ اور رینوکا سنگھ کے ساتھ آئیسولیشن اور کوارنٹائن سنٹر میں کچھ اور دن گزارنے ہیں۔ یستیکا نے بدھ کے روز میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا، “اسمرتی، میگھنا سنگھ اور رینوکا سنگھ نیوزی لینڈ کی حکومت کے ذریعہ نافذ لازمی کوارنٹین میں ہیں۔ فی الحال ہم یہی کہہ سکتے ہیں۔ اسمرتی بدھ کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سے بھی چوک گئیں جہاں یاستیکا نے شیفالی ورما کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ ہندوستان کو بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی خواتین ٹیم 12 فروری سے کوئنس ٹاؤن میں پانچ ون ڈے میچ کھیلے گی۔

Related Articles