جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا 177 رن پر سمٹا

ناگپور، فروری ۔ ہندوستان نے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا (47/5) اور روی چندرن اشون (42/3) کی مہلک اسپن گیند بازی کی بدولت بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 177 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے دونوں اوپنرز سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ محمد سراج نے ہندستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ کو اپنے جال میں پھنسایا، جب کہ اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ وارنر کو محمد سمیع نے بولڈ کیا۔دونوں اوپنرز کے صرف دو رن پر آؤٹ ہونے کے بعد مارنس لیبوشگن اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیائی اننگز کو سنبھالا۔ فاسٹ بولرز کے بعد اسپنرز نے بھی لبوشین اسمتھ کو چیلنج پیش کیا لیکن انہوں نے لنچ تک آسٹریلیا کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔لنچ کے فورآ بعد شریکر بھرت نے لابوشین (49) کو جڈیجہ کی گیند پر اسٹمپ کر دیا، جس کے بعد جڈیجہ-اشون کی اسپن جوڑی آسٹریلیا پر حاوی ہوگئی۔ جڈیجہ نے اگلی ہی گیند پر میٹ رینشا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا، جس کے تھوڑی دیر بعد اسمتھ بھی ان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دونوں اسپنرز کے غلبے کے درمیان ایلکس کیری اور پیٹر ہینڈز کامب نے آسٹریلیا کو باعزت اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کیری نے 33 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے جبکہ ہینڈزکومب نے اپنی بہادر اننگز میں 84 گیندوں میں 31 رن جوڑے۔ دونوں کے درمیان 53 رن کی شراکت ہوئی تھی کہ اشون نے کیری کا وکٹ لے کر اسے توڑ دیا۔ اس کے علاوہ اشون نے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ کی وکٹیں حاصل کیں، جب کہ جڈیجہ نے ٹوڈ مرفی اور ہینڈزکومب کو آؤٹ کرکے اپنے پانچ وکٹ مکمل کیے۔

Related Articles