شین وارن راجستھان رائلز کا حوصلہ بڑھانے یو اے ای پہنچے

دبئی ،آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے برانڈ ایمبسڈر اور مینٹر آسٹریلیا کے شین وارن اپنی ٹیم کا جوش بڑھانے کے لئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں جہاں آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن کھیلا جارہا ہے۔
راجستھان رائلز نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وارن متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں اور اس وقت وہ کورنٹائن میں ہیں۔ راجستھان کی ٹیم آئی پی ایل میں پہلا میچ چنئی سپر کنگز سے جیت چکی ہے اور اس کا دوسرا میچ اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب سے ہونا ہے۔
سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر وارن کی کپتانی میں ، راجستھان نے 2008 میں پہلا آئی پی ایل جیتا تھا ۔

Related Articles