مودی نے پروڈیوسر اور ہدایت کار وشوناتھ کی موت پر کیا غم کا اظہار

نئی دہلی، فروری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کے وشوناتھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا کے وشوناتھ گارو کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک تخلیقی اور ورسٹائل ہدایت کار کے طور پر اپنا لوہا منوایا اور وہ سینما کی دنیا میں ایک معروف فلمساز تھے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ان کی فلمیں مختلف طرزکا احاطہ کرتی ہیں اور ان کی ہدایت کاری نے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘فلم ڈائریکٹر وشواناتھ کا جمعرات کی رات حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ انہیں 2016 میں ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ دادا پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے والے 48ویں شخص تھے۔

 

Related Articles