دلتوں پر ہو رہے مظالم پر لگام لگائے یوگی حکومت:مایاوتی

لکھنؤ:نومبر۔ اعظم گڑھ میں میاں۔بیوی کا گلا ریت کر قتل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کہا کہ دلتوں پر آئے دن ہورہے جان لیوا حملوں پر اترپردیش کی یوگی حکومت لگام لگائے۔محترمہ مایاوتی نے پیر کو ٹوئٹ کیایوپی میں پریا گ راج کے بعد اب اعظم گڑھ میں بھی دلت میاں۔بیوی کا کل رات گلا ریت کر قتل کر دینے کا واقعہ کافی تکلیف دہ اور دردناک و کافی شرمناک ہے۔ دلتوں پر آئے دن ہورہے ۔بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ایسے مظالم کو حکومت فورا سختی کے ساتھ روکے اور خاطیوں کے خلاف صحیح و سخت کاروائی بھی کرے۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ کے تروا علاقے میں گذشتہ رات ریونیو ملازم اور ان کی بیوی کا نامعلوم حملہ آوروں نے گلا ریت کر قتل کردیا تھا۔ اس سے پہلے پریاگ راج میں ایک کنبے کے چار اراکین کی دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا تھا۔

 

Related Articles