پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ مکی کے معاون اور ان کے معاونین کرینگے

کراچی ،جنوری۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ مکی آرتھر کے معاون اور ان کے معاونین کرینگے۔اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن ،مکی آرتھر کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوسکتے ہیں۔ مکی آرتھر کی غیر موجودگی میں وہی ان کی مشاورت سے کام کرینگے۔ ان کی معاونت کے لئے بھی دو پاکستانی کوچز ہوں گے۔ اس ذمہ داری کیلئیپاکستان انڈر19 کے سابق ہیڈ کوچ صبیح اظہر بھی مضبوط امیدوار ہیں۔بریڈ برن پاکستانی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ رہ چکے ہیں، وہ2018 سے جون 2020 تک مکی آرتھر کے دور میں پاکستان ٹیم کیفیلڈنگ کوچ رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے گرانٹ بریڈ برن سے رابطہ کیا ہے۔

Related Articles