کھٹر نے نیرج کو ڈائمنڈ لیگ کی جیت پر مبارکباد دی

چنڈی گڑھ، مئی۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ہفتہ کو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں جیولن تھرو ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔مسٹر کھٹر نے ٹویٹ کیاکہ ہریانہ کے بیٹے گولڈن بوائے، اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ اپنی پہلی ہی کوشش میں 88.67 میٹر کی رفتار سے جیولن تھرو میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آپ دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک بنتے رہیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔واضح رہے کہ نیرج چوپڑا (25) نے جمعہ کو اپنی پہلی کوشش میں 88.67 میٹر پھینک کر دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیرج پچھلے سال ڈائمنڈ لیگ کے لوزان لیگ اور زیورخ میں فائنل میں ٹاپ کر کے ڈائمنڈ ٹرافی جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے تھے۔

 

Related Articles