نیوزی لینڈکے شہرآکلینڈ میں سیلاب سے تین لوگوں کی موت
آکلینڈ،جنوری۔نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں زبردست بارش کے سبب سیلاب سے کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔نیولینڈ کے پبلک براڈکاسٹر آر این زیڈنے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ آر این زیڈ نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ سیلاب سے متعلق تیسری موت سٹی سینٹر میں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئی اور اس کی تصدیق ہفتے کی دوپہر کو ہوئی۔آر این زیڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ، ہفتے کی صبح ایک اور موت کی تصدیق ہوئی، جب کہ پہلی موت وادی وایراؤ میں جمعہ کی رات ہوئی اور ایک شخص لاپتہ ہے۔ آکلینڈ کے میئر وین براؤن نے شدید سیلاب کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔