راجستھان میں درجہ حرارت میں گراوٹ سے سردی میں اضافہ

جے پور، دسمبر۔ راجستھان میں درجہ حرارت میں گراوٹ اور ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے سردی پھر بڑھ گئی ہے۔ راجدھانی جے پور کے جوبنیر میں ایک بار پھر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا اور ضلع سیکر کے فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ کچھ دوسرے اضلاع میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ چرو میں3.2 الور میں 3.4، سیکر میں3.8اور ضلع جھنجھنو کے پلانی میں 4.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔اس کے علاوہ سری گنگا نگر اور باڑمیر میں چھ ، چتوڑ گڑھ میں چھ، ادے پور میں آٹھ، کوٹہ میں آٹھ، جیسلمیر میں کم از کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سیلسیس تھا جبکہ راجدھانی جے پور میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاست کے ان مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہا۔اگرچہ بعض مقامات پر ہلکے بادل بھی چھائے ہوئے تھے لیکن تیز ہوا اور شدید ٹھنڈ کے باعث عام لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے جب کہ ایک ہفتے بعد موسم کی تبدیلی کے باعث بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Related Articles