کنگنا رنوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی

ممبئی، جنوری ۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی ہے۔یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگئی ہے۔ کنگنا رنوت نے فلم پٹھان کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلم پٹھان یقینی طور پر کام کرے اور ناظرین اسے خوب پسند کریں۔کنگنا رنووت نے کہا، ‘پٹھان اچھا کر رہی ہے۔ ایسی فلمیں چلنی چاہئیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ہندی سنیما کے لوگ جو پیچھے رہ گئے ہیں، ہر شخص اپنی سطح پر کوشش کر رہا ہے۔ میرے خیال میں ایسی فلمیں چلنی چاہئیں۔

 

Related Articles