ایئرا نڈیا ایکسریس کی اڑان تکنیکی خرابی کے بعد بحفاظت واپس

ترواننت پورم،جنوری۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کاایک جہاز کیرالہ کے ترواننت پورم سے عرب ملک عمان کی راجدھانی مسقط کے لئے اران بھرنے کے فورا بعد تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس لاکر بخفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔سرکاری ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایئر انڈیا ایکسپریس آئی ایکس 549میں تقریبا105مسافر سوار تھے۔ یہ جہاز ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پائلٹوں کو اس میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا اور انہوں نے صبح 9.17منٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی۔ذرائع کے مطابق، اب مسافروں کو دوسرے جہاز سے دوپہر ایک بجے مسقط کے لئے روانی کیا جائے گا۔

 

Related Articles