سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی سے شادی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

ممبئی،جنوری ۔ سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی کے ساتھ شادی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔سدھارتھ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی نے شادی کا بلاوا نہیں دیا، اس موضوع پر جتنی باتیں ہو رہی ہیں سب افواہیں ہیں۔نوجوان اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توجہ میرے کام پر ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دو بار اپنی ہی شادی کی تاریخیں پڑھیں اور سوچا کیا واقعی میری شادی ہو رہی ہے؟

 

Related Articles