ایف اے ڈی اے نے ہندوستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو بااختیار بنانے کے لیے کام کیا : لوک سبھا اسپیکر
نئی دہلی ،جنوری۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن ( ایف اے ڈی اے ) کے 12ویں آٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ڈی اے نے ہندوستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے کارگر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آٹوموبائل انڈسٹری کی ترقی کے لیے مینوفیکچرنگ پالیسی، تجارت، آٹو پالیسی، گاڑیوں کے رجسٹریشن کے عمل، روڈ سیفٹی اور صاف ستھرا ماحول جیسے بہت سے معاملات پر ایف ڈی اے ڈی کے ان پٹ اور تجاویز ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ مسٹر برلا نے آٹوموبائل انڈسٹری اور ایف اے ڈی اے کے ذریعہ لاکھوں لوگوں کے روزگار پر خوشی کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی میں ایف اے ڈی اے کے عزم کے لئے اس کی تعریف کی۔اس موقع پر مسٹر برلا نے کہا کہ ایف اے ڈی اے نے اپنی سماجی ذمہ داری پوری کی ہے۔ انہوں نے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ تبدیلی کے لیے ایف اے ڈی اے کی نئی کوششوں کو سراہا۔ مسٹر برلا نے ایف اے ڈی اےکے تمام صارفین کو پودے دینے کے اقدام کو ملک میں ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔ سماج کے لیے اجتماعی کوششوں اور لگن کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ کے دور میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک تمام چیلنجوں کا اجتماعی طور پر سامنا کر سکتا ہے۔ مسٹر برلا نے سڑک کی حفاظت، صارفین کی بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ایف اے ڈی اے کی طرف سے کی گئی کوششوں کو پوری صنعت کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ک پیش کردہ قرقرداد کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ مسٹر برلا نے آٹو سیکٹر بالخصوص ایف اے ڈی اے کی طرف سے اس قرارداد کی سمت میں کئے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔دنیا کے بدلتے ہوئے تناظر کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ یہ الیکٹرک گاڑیوں کا دور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تبدیلی میں ڈیلرز کا سب سے اہم کردار ہے۔ ڈیلر صنعت اور گاہک کو جوڑتا ہے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی، نئی اختراع کے دور میں مینوفیکچررز نئی تبدیلیاں کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ڈیلرز بھی نئی اختراع کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔روڈ سیفٹی کی سمت میں کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ایف اے ڈی اے نے مینوفیکچرر، ڈیلر اور کسٹمر کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد پر ایک وسیع مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہدف سڑک حادثات میں 50 فیصد کمی لانا ہے اور اس مقصد میں صنعت کار، ڈیلر اور کسٹمر سب اپنا حصہ کردار ادا کریں گے۔ ڈیلر اور گاہک کے درمیان قریبی تعلق کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے لیے ڈیلر صنعت کاروں کو اختراعات اور تحقیق فراہم کر سکتا ہے تاکہ فوری بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں اور حادثے کے متاثرین کی مدد کی جا سکے۔ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور پوری دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اقتصادی نقطہ نظر سے سب سے موزوں ملک ہے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستانی آٹو موٹیو سیکٹر ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدت اور تحقیق کی بنیاد پر ملک کے نوجوان دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔