مسلسل بارش کے باعث مکہ کے پہاڑ اور گھاٹیوں پر سبزہ لہلانے لگا

مکہ مکرمہ،جنوری۔مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ، وادیاں اور گھاٹیاں سرسبز اور شاداب ہو گئی ہیں۔ پہاڑوں اور صحرائی علاقے میں حد نگاہ ہریالی نظر آ رہی ہے۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں دل کو لبھانے والی ہریالی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔ادھر سعودی فوٹو گرافر عبد الالہ السلمی اور خاتون فوٹو گرافر ہلا الحربی نے عین شمس نامی علاقے کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی شادابی کی تصاویر صارفین تک پہنچائی ہیں۔خوشگوار موسم اور ہریالی کے باعث کیمپنگ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔

Related Articles