پریٹوریئس کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ، جنوری ۔ جنوبی افریقہ کے 33 سالہ آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریئس نے کرکٹ کی دنیا کو چونکاتے ہوئے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔پریٹوریئس نے بتایا کہ وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں، پریٹوریئس نے کہا، میں اپنے باقی کیریئر میں ٹی 20 اور کھیل کے دیگر چھوٹے فارمیٹس پر توجہ دوں گا۔ ایک آزاد ایجنٹ ہونے کی وجہ سے مجھے مختصر فارمیٹ میں بہترین کھلاڑی بننے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایسا کرنے سے، میں اپنے کیریئر اور اپنی خاندانی زندگی کے درمیان بہتر توازن قائم کر سکوں گا۔پریٹوریئس نے جنوبی افریقہ کے لیے 30 ٹی ٹوئنٹی، 27 ون ڈے اور تین ٹیسٹ کھیلے اورتمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 77 وکٹیں لیں۔ دو ورلڈ کپ کھیل چکے پریٹوریئس جنوبی افریقہ کے لیے بہترین گیندبازی اعدادوشمار (پاکستان کے خلاف 17 رنز دے کر 5 وکٹ) کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اس کا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ 164 ہے۔پریٹوریئس کے ان اعدادوشمار کی وجہ سے فرنچائزی ٹی 20 کرکٹ میں ان کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ وہ اس وقت آئی پی ایل (چنائی سپر کنگز)، دی ہنڈریڈ (ویلش فائر) اور جنوبی افریقہ 20 (ڈربن سپر جائنٹس) میں مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔

 

Related Articles