مشہور فٹ بالر سبھاش بھومک کا طویل بیماری کے بعد انتقال

کلکتہ،جنوری۔مشہور فٹ بالر سبھاش بھومک کا آج صبح سنیچر کو انتقال ہوگیا ہے۔کلکتہ کے مشہور فٹ بال کلب ایسٹ بنگال کے سابق کوچ اور آسیان میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی بھومک کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ساڑھے تین ماہ سے ڈائیلاسز پر تھے۔ کل جمعہ کی رات سے صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی۔سبھاش بھومک نے ہندوستانی قومی ٹیم کے لیے 69 میچ کھیلے ہیں۔ تین سال قبل ان کے دل کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔ انہیں حال ہی میں سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اقبال پور کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے علاج کے دوران بنگال میں فٹ بال کے شیدائیوں کی بڑی تعداد کھڑی ہوئی تھی مگر وہ آخر میں اپنی زندگی ہار گئے۔سبھاش نے اپنے کلب کیریئر میں کل 26 ٹرافیاں جیتیںہیں۔ موہن بگان کو 18 ٹرافیاں دلائیں۔ انہوں نے ایسٹ بنگال کےلئے کئی سال تک کھیلتے رہے ۔ سبھاش بھومک نے کلکتہ لیگ سے لے کر آئی ایف اے شیلڈ تک کے تمام ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ وہ بنگال سنتوش ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا رکن تھا۔1980 کے ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد سبھاش نے فٹ بال کوچ کے طور پر اپنی دوسری اننگز آغاز کیا۔ سبھاش نے 1986 میں جارج ٹیلی گراف کے کوچ کے طور پر کوچنگ کیرئیر آغاز کیا۔ 1991 میں پہلی مرتبہ کلب موہن بگان کے کوچ بنے۔ تاہم، سبھاش کی کوچنگ کی زندگی کا بہترین وقت ایسٹ بنگال میں گزراہے۔

Related Articles