بے مثال طریقوں سے بدل رہا ہے ہندوستان: جے شنکر

اندور، جنوری۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا کہ ہندوستان میں جس رفتار سے تبدیلی آرہی ہے وہ بے مثال ہے اور ملک اعتماد کے ساتھ ہر امکان کی طرف قدم اٹھا رہا ہے۔مسٹرجے شنکر آج یہاں 17ویں پرواسی بھارتیہ کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ان کے ریاستی وزیر نشیتھ پرمانک بھی موجود تھے۔ آج کا یہ سیشن بنیادی طور پر نوجوان مہاجرہندوستانیوں پر مرکوز تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف پاسپورٹ کے رشتوں پر نہیں بلکہ خون کے رشتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلق قائم کرنے کا عمل دو طرفہ ہے اوریہ پہلوسب سے زیادہ کووڈ وبا اور ویکسینیشن کے دوران محسوس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھی مہاجرہندوستانی برادری سے ہندوستان کوبہت اچھا ردعمل ملا۔مدھیہ پردیش کے تجارتی دارالحکومت اندور کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس شہر کا دل بہت بڑا ہے اور یہاں کی میزبانی بہت شاندار ہے۔اپنے تقریباً 12 منٹ کے خطاب میں ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے آٹھ برسوں میں ہندوستان میں بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں۔

Related Articles