کانگریس ایم ایل اے تھرومہن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

چنئی، جنوری۔تمل ناڈو میں کانگریس ایم ایل اے اور سابق مرکزی وزیر ای وی کے ایس ایلنگووان کے بیٹے ای تھرومہن ایورا کا بدھ دو پہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 46 سال تھی۔مسٹر تھرومہن مئی 2021 کے انتخابات میں اپنے آبائی شہر ایروڈ ایسٹ اسمبلی حلقہ سے پہلی بار تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ ڈی ایم کے کے زیرقیادت محاذ کے حصہ کے طور پر مقابلہ کرنے والے تھرومہن نے تمل منیلا کانگریس کے یوراج کو 8904 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مسٹر یوراج اے آئی اے ڈی ایم کے کے زیرقیادت محاذ کا حصہ تھے۔مسٹر تھرومہن کو آج دل کا دورہ پڑا اور انہیں ایروڈ کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کا جسد خاکی رہائش گاہ لایا گیا جہاں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے ان کا آخری دیدارکیا۔سابق مرکزی وزراء پی چدمبرم اور جئے رام رمیش اور ریاستی کانگریس صدر کے ایس۔ علیگیری سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے نوجوان ایم ایل اے تھرومہن کے ناگہانی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر چدمبرم نے ایک ٹویٹ میں کہا، کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے تھرومہان کے انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ یہ خبر مجھے ناقابل برداشت گہرا درد دیتی ہے۔

Related Articles