مختارانصاری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ،اگلی سماعت 10جنوری کو

پریاگ راج:دسمبر۔ مافیا مختار انصاری کو ای ڈی نے بدھ کو سخت سیکورٹی کے درمیان پریاگ راج ضلع عدالت میں پیش کیا۔ سفید کپڑے میں ملبوس مختار انصاری نے عدالت میں جانے سے پہلے ہاتھ جوڑ کر سلام کیا اورکہا کچھ نہیں بولونگا۔مختارانصاری کو منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے سخت سیکورٹی کے درمیان آج پیش کیا۔ عدالت نے ان کی عدالتی تحویل 1جنوری تک کے لئے منظور کرلیا ہے۔مختار انصاری کا مجسٹریٹ مکیش یادو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ای ڈی نے اسے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے مختار کو پوری سیکورٹی کے ساتھ باندہ جیل میں منتقل کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔جب مختار سماعت کے بعد عدالت سے باہر آئے تو ان کے تیور بدلے ہوئے تھے۔ عدالت نے انہیں باندہ جیل دوبارہ منتقل کرنے کے لئے کہا تھا۔ جیل جانے سے پہلے شاعری کے ذریعہ مختار انصاری نے یوگی حکومت پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا طوفان کررہا تھا میرے عزم کا طواف۔دنیاسمجھ رہی تھی کشتی بھنور میں ہے۔مختار انصاری کی پانچ دن کی تحویل بدھ کو پوری ہوگئی ہے۔ ان کو باندہ ضلع جیل بھیجا جارہا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 1جنوری کو طے کی گئی ہے۔سرکاری وکیل گلا چندراگہری نے عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کی کوئی مخالفت نہیں کی۔ اے سی جی ایم کی عدالت نے کہا کہ معاملے کی اگلی سماعت پر متعلقہ عدالت کے سامنے ملزم کو پیش کیا جائے۔ اس سے پہلے مختار کو ای ڈی کسٹڈی ریمانڈ 28جنوری تک ضلع جج کی عدالت نے منظور کی تھی۔ ای ڈی کی طرف سے وکیل شیو مورتی ورما پیش ہوئے تھے۔

Related Articles