منڈاویہ نے چنئی میں سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

چنئی، دسمبر۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے چنئی میں سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر منڈاویہ نے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کا افتتاح کیا۔ سی ڈی ایس سی او کی یہ نئی عمارت جنوبی علاقے کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔مسٹر منڈاویہ نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کی کورونا ویکسین نے دنیا میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔ سی ڈی ایس سی او ادویات، طبی آلات، کاسمیٹکس کے معیار، حفاظت اور افادیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کی تیاری، درآمد اور تقسیم کو باقاعدہ بنا کر ملک کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی موثر مصنوعات فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس سی او نے ہندوستان کی کورونا ویکسین کی منظوری کو ریگولیٹ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس نے نہ صرف ملک میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں بلکہ بیرون ملک بھی لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔

Related Articles