غازی پور:مختارانصاری کوایم پی۔ ایم ایل اے عدالت سے 10سال کی سزا

غازی پور:دسمبر۔ اترپردیش کے مئو صدر اسمبلی نششت سے سابق ایم ایل اے و شہ زور لیڈر مختار انصاری کو ایم پی۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے خاطی قرار دیتے ہوئے 10سال کی قید اور پانچ لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔مختارانصاری کے اوپر درج پانچ معاملوں میں 11گواہوں کی گواہی ہوئی۔جس میں وارانسی کینٹ میں راجندر سنگھ قتل معاملہ،وششٹھ تیواری عرف مالا گرو قتل معاملہ، اودھیش رائے قتل کا معاملہ، کانسٹیبل رگھونش سنگھ قتل معاملہ، چندولی گاڑی کی جانچ کرتے وقت پولیس ٹیم پر جان لیوا حملہ معاملہ جس میں کامریڈ رگھونش کی موت ہوگئی تھی۔غازی پور کے آدیشنل سپرنٹندنٹ آف پولیس و دیگر پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ معاملے کے علاوہ ایک دیگر معاملہ مختارانصاری کے خلاف چل رہا تھا۔ جس میں گواہوں کی گواہی کے ساتھ جرح و بحث پوری ہوگئی تھی۔ان معاملات عدالت نے مختار کو خاطی قرار دیتے ہوئے 10سال کی قید اورپانچ لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Related Articles