شاہ رخ خان کی نئی فلم کا گانا کل ریلیز ہوگا

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی آنے والی فلم پٹھان کے گانے ‘بیشرم رنگ’ کی تصویر شیئر کر دی۔تصویر میں کنگ خان سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، جس کے بٹن کھلے ہیں، انہوں نے سن گلاسز بھی لگا رکھے ہیں۔شاہ رخ خان نیلگوں سمندر میں کشتی پر موجود ہیں اور لاجواب پوز دیے ہوئے ہیں۔بالی ووڈ اسٹار نے کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ ‘بیشرم رنگ’ کل صبح 11 بجے ریلیز ہوگا۔اس فلم میں شاہ رخ خان ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بڑی آزادی کے ساتھ کسی کو بھی قتل کر دیتا ہے۔

 

Related Articles