آیوروید اور یوگا نے کووڈ میں راستہ دکھایا: شیوراج

بھوپال، دسمبر ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کووڈ کے دور میں آیوروید اور یوگا نے راستہ دکھایا اور اس کی اہمیت کے پیش نظر آیوروید یونیورسٹی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جائے۔مسٹر چوہان نے یہاں پنڈت خوشی لال آیورویدک اسپتال سے منسلک پنچکرم سپر اسپیشلٹی اینڈ ویلنس سنٹر اور سلور جوبلی آڈیٹوریم عمارت کی نقاب کشائی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے بعد پوری دنیا میں آیوروید کا ڈنکا دوبارہ بج رہا ہے۔ کووڈ کے زمانے میں کوئی راستہ نہیں سوجھ رہا تھا، پھر آیوروید اور یوگا نے راستہ دکھایا۔ آیوروید پانچواں وید ہے۔ تمام مذاہب کی پیروی کا ذریعہ جسم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایلوپیتھی کی اپنی افادیت ہے، لیکن آیوروید ایک مکمل نظام ہے۔ آیوروید میں، وہ صرف نبض کو دیکھ کر بیماری کا پتہ لگاتے تھے، بیماری کی جڑ کا پتہ لگاتے تھے۔ جب تک اس کی اصل وجہ معلوم نہ ہو، بیماری کا علاج کیسے ٹھیک ہوگا۔مسٹرچوہان نے کہا کہ وہ کسی نظم و ضبط کے خلاف نہیں ہیں، لیکن آیوروید کا لوہا اب پوری دنیاما ن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوروید ایک ایسا طریقہ ہے، جسے پوری دنیا جلد ہی اپنائے گی۔ آیورویدک ادویات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔اسپتالوں میں آیورویدک ڈاکٹر کا بھی بندوبست کریں۔ آیوروید میں تحقیق کرتے ہوئے آیوروید کو فروغ دیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ 24 میں سے 18 گھنٹے کام کرتے ہیں، اس کی وجہ یوگا اور ورزش ہے۔انہوں نے اس مرکز کے نام کے بارے میں کہا کہ اس کاہندی میں نام رکھا جائے۔ مدھیہ پردیش میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی پڑھائی ہندی میں ہے، آیوروید میں بھی ہوگی۔ آیوروید یونیورسٹی پر سنجیدگی سے غور کریں۔ ریاستی حکومت آیوروید کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پنچ کرم آیوروید کا حصہ ہے، یہ انسان کو مکمل طور پر صحت مند بنا دے گا۔

Related Articles