بہار کو پسماندہ ریاست بنانے میں نتیش کمار کا بڑا ہاتھ : چراغ
چھپرا، دسمبر ۔ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی-رام ولاس) کے صدر-کم-جموئی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کو پسماندہ ریاست بنانے میں موجودہ وزیراعلیٰ مسٹر کمار کا بڑا ہاتھ ہے ۔مسٹر پاسوان نے اتوار کو سارن ضلع کے پرسا تھانہ علاقہ کے ماڈرگاو ¿ں میں شری رام اسپورٹس گراو ¿نڈ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں آج تک سوئی کی ایک فیکٹری تک نہیں لگی ہے۔ حکومت صرف شراب بند کرنے کا ڈرامہ کررہی ہے۔ جب کہ حکومت کے من پسند لوگ غیر قانونی طور پر شراب کا کاروبار کر رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار میں تعلیمی نظام تباہ ہوچکا ہے۔ جس پر موجودہ حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جنہوں نے پہلے تمام گاؤں میں شراب کی دکانیں اور بھٹیاں کھولی تھیں، اچانک خود کو صاف ستھرے امیج میں بدلنے کے لئے شراب بندی کا نعرہ لگا کر بہار کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے بہار فرسٹ بہار ی فرسٹ کے نعرے کے ساتھ نئے بہار کی تعمیر کی مہم شروع کی ہے۔اس موقع پر سیکڑوں لوگ ایل جے پی میں شامل ہوئے۔