شیخ عکرمہ کی طرف سے بین گویر کے بیان کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس،نومبر۔ممتاز مبلغ اسلام شیخ عکرمہ صبری نے اسائیلی کے متوقع وزیر داخلہ بین گویر کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں بین گویر نے وزارت ملنے سے پہلے ہی مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنے مبنی بر بغض ایجنڈے کا اظہار کیا ہے۔ شیخ عکرمہ صبری نے بین گویر کے بیان کو مسجد اقصیٰ پر یہودی حملوں کے بڑھنے کا اشارہ قرار دیا ہے۔ تاہم انہوں دوٹوک انداز میں کہا فلسطینی عوام مسجد اقصی ٰکے خلاف ہر صہیونی سازش اور اقدام کا مقابلہ کریں گے۔ واضح رہے بین گویر جو کہ نامزد اسرائیلی وزیر اعظم کے اہم اتحادی ہی ہے نے وزارت داخلہ پر نظریں گاڑی ہوئی ہیں۔ ان کی انتہا پسند جماعت کی انتخابی جیت سے مسجد اقصٰی کے خلاف کارروائیوں شدت کا اندیشہ ہے۔ اسی پس منظر میں اس نے مسجد اقصیٰ کی موجودہ پوزیشن کو تبدیل کر کے اسے یہودی قبضے میں دینے ، فلسطینیوں کے خلاف فائرنگ کے لیے قوانین اور اجازت کو مزید آسان کرنے کے علاوہ ناجائز یہودی بستیوں کو بسانے کے لیے مزید اقدامت پر زور دیا ہے۔ شیخ عکرمہ صبری نے بین گویر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ہر قیمت پر مسجد اقصیٰ کا دفاع کریں گے اس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ واضح رہے اتوار کے روز بین گویر کہ یہ بیان سامنے سے پہلے یہودی انتہا پسندوں کے جتھے مسجد اقصیٰ پر چڑھ دوڑے۔ اس بے حرمتی کے دوران انہیں قابض اسرائیلی پولیس کی بھی مکمل حمایت اور معیت حاصل رہی۔یہودی معبد کی تعمیر کے لیے شدت پسندانہ اپروچ کی وجہ سے یہودی جتھے ایک عرصے سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ایک مہم شروع کیے ہیں۔

Related Articles