غیرملکی صحافی رنویر سنگھ کو نہ پہچان سکا، تعارف پوچھ لیا

ابوظبی،نومبر۔دنیا بھر میں مقبول بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رنویر سنگھ کو غیر ملکی صحافی پہچان نہ سکے اور ان سے ان کا تعارف پوچھ لیا۔ابوظبی میں منعقدہ فارمولا ون ریس دیکھنے کے لیے اداکار رنویر سنگھ بھی وہاں موجود تھے، تاہم اپنے مخصوص انداز اپناتے ہوئے انہوں نے مختلف لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔اسی دوران غیر ملکی صحافی جب رنویر سنگھ کا انٹرویو لینے لگے تو وہ انہیں پہچان ہی نہ سکے۔دونوں کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو وائرل ہوگئی، اس حوالے سے ریس کے سابقہ ڈرائیور اور موجودہ صحافی مارٹن برنڈل کا کہنا تھا کہ وہ ایک لمحے بھول گئے کہ وہ اداکار ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی رنویر سنگھ سے کہتے ہیں کہ وہ اپنا تعارف کروائیں جس پر رنویر کہتے ہیں کہ ’میں بالی ووڈ اداکار ہوں، میرا تعلق ممبئی سے ہے، میں ایک انٹرٹینر ہوں۔‘

Related Articles