شاہ رخ خان کی فلم’اوم شانتی اوم‘ کی ایک بار پھر نمائش

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم’اوم شانتی اوم‘ گزشتہ روز بھارت میں ایک بار پھر سینما گھروں میں دکھائی گئی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلم ’اوم شانتی اوم‘ کو دوبارہ ریلیز کرنے کا منصوبہ ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین کلب ’ایس آر کے یونیورس‘ نے بنایا تھا۔یہ فلم بھارت کے 20 مختلف شہروں بشمول ممبئی، کولکتہ، دہلی، پٹنہ، بھوپال اور احمد آباد کے سینما گھروں میں ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔شاہ رخ خان کی سدا بہار فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی دوبارہ ریلیز کے بعد یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب فلم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے دوبارہ ریلیز ہونے پر بھارتی باکس آفس پر 25 لاکھ روپے کما کر ایک نیا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔معروف ہدایتکارہ فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد، شاہ رخ خان اور دیپیکاپڈوکون نے کئی دیگر کامیاب فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا، جن میں’ہیپی نیو ایئر‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔اب یہ فلمی جوڑی سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ’پٹھان‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles