سوئٹزر لینڈ نے دنیا کی سب سے طویل دو کلومیٹر لمبی ٹرین کا افتتاح کردیا

سوئزرلینڈ،نومبر۔سوئٹزرلینڈ نے اپنے محکمہ ریلوے کی 175ویں سالگرہ پر دنیا کو حیران کرتے ہوئے سب سے طویل ترین ٹرین کا افتتاح کردیا ہے جو لگ بھگ دو کلومیٹر لمبی ہے۔تقریباً 1910 میٹر طویل بجلی سے چلنے والی اس ٹرین میں 100 ڈبے ہیں جو ملک کی قومی ریٹیان ریلوے کی 175ویں سالگرہ پر بنائی گئی ہے اور اسے دنیا کی طویل ترین ٹرین کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔اسے کیپری کورن کا نام دیا گیا ہے جس کا مجموعی وزن 2990 ٹن ہے ، جب اسے مخصوص پرفضا مقام سے گزارا گیا تو بل کھاتے راستوں سے یہ سرخ سانپ کی طرح دکھائی دی، اس تاریخی واقعے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،افتتاح کے موقع پرٹرین کو 25 کلومیٹر تک چلایا گیا جہاں وہ سطح سمندر سے 1788 میٹر بلند تک گئی اور وہاں سے مزید ایک ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچی لیکن حیرت انگیز طور پر اسے آڑھے ترچھے راستوں سے گزارا گیا جس میں 22 سرنگیں اور 48 چھوٹے بڑے پل بھی شامل ہیںلیکن اتنی طویل ٹرین کو چلانا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ ذرا سی بھی بداحتیاطی سے پورا نظام متاثرہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر ڈبے میں اسپیڈ کنٹرول نظام لگائے گئے ہیں جو خودکار انداز میں کام کرتے ہوئے انجن کے حساب سے اپنی رفتار کم یا زیادہ کرتے ہیں۔ اس طرح ٹرین کے تمام حصے 100 فیصد ہم آہنگ ہوکر کام کرتے ہیں،پہلی مرتبہ ٹرین ناکام ہوئی کیونکہ اس کے سات ڈرائیور تھے اور ان کے درمیان رابطے کی خرابی کی وجہ سے بریک لگانے میں مسئلہ پیش آیا تھا،اس کے بعد فوری رابطے کا ٹیلی فون نظام لگایا گیا اور مزید 21 تکنیکی ماہرین لمبی ترین ٹرین میں بٹھائے گئے، جب جب ریل تنگ راستوں، سرنگوں اور ڈھلان پر چڑھی تمام ڈرائیور رابطے میں رہے لیکن ابتدائی طور پر اس کی رفتار 35 کلومیٹر رکھی گئی تھی پھر ٹرین میں بادحرکیاتی اور میکانکی نظام کو کنٹرول کرنیکیلئے بھی خاص کیبل اور نظام لگایا گیا ہے، پہلے مرحلے میں تین ہزار افراد نے اس میں سفر کیا جنہیں بھرپور تفریح کے ساتھ کھانے بھی پیش کئے گئے، ایسی 25 ریل گاڑیاں بنائی جائیں گی۔

Related Articles