… اور جب میدان میں اترے سی ایم یو، تھامابلا، لگایازوردار شاٹ

لکھنو:اکتوبر۔اتوار کو اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں سی ایم یوگی نے پہلے معذور کھلاڑیوں کا حال دریافت کیا، پھر ایک موقع ایسا آیا جب وہ بیٹنگ کرتے نظر آئے۔ معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آئے سی ایم یوگی نے گیند بھی کھیلا اور شاٹ بھی مارا۔یوگی نے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اٹل بہاری واجپائی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ’سردار پٹیل نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کپ کے دوسرے ٹورنامنٹ‘ کا افتتاح کیا۔ اس دوران سی ایم یوگی نے معذور کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا۔ اپنے خطاب میں، سی ایم یوگی نے ایونٹ کی برانڈ ایمبیسڈر، پدم شری، کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ یافتہ کھلاڑی دیپا ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ لاکھوں لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔رشی اشتاوکر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے منتر نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو ایک نئی روشنی فراہم کرتا ہے۔ سورداس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے بھگوان کرشن کی عقیدت کی روشنی پھیلائی ہے۔

Related Articles