ممتا نے اندرا گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا
کولکاتا،اکتوبر۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے پیر کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی38ویں برسی کے موقع پرانھیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔محترمہ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر محترمہ اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے لکھا،”محترمہ اندرا گاندھی کی برسی پر انھیں خراج عقیدت۔“قابل ذکرہے کہ وہ (محترمہ گاندھی) 1966میں ہندوستان کی تیسری وزیر اعظم کے طور پر چنی گئی اور وہ ہندوستان کی پہلی اور آج تک کی اکلوتی خاتون وزیر اعظم ہیں۔محترمہ اندرا گاندھی نے جنوری 1966سے مارچ 1977تک اور پھر جنوری 1980سے اکتوبر1984تک وزیر اعظم کے طور پر کام کیا۔ وہ اپنے والد جواہر لال نہرو کے بعد دوسرے سب سے لمبے وقفے تک خدمت کرنے والی ہندوستانی وزیراعظم بنی۔مسٹر گاندھی کے دو سکھ باڈی گارڈ ستونت سنگھ اور بے انت سنگھ نے 31اکتوبر،1984کو ان کے رہائش پر ان کا قتل کر دیاتھا۔ ان دنوں نے امرتسر سورن مندرمیں آپریشن بلو اسٹار چلائے جانے سے ناراض تھے اور اسی کا بدلہ لینے کے لئے محترمہ گاندھی کا قتل کر دیا تھا۔