ہندوستان مینوفیکچرنگ کا گڑھ بنتا جا رہا ہے،نجی شعبے کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے: مودی

وڈودرا، اکتوبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابقہ ​​حکومتوں پر ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی انتھک کوششوں نے ذہنیت اور کام کے کلچر کو بدل دیا ہے جس کی وجہ سے ملک مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے جا رہا ہے اورنجی شعبے کو اس موقع کا پورافائدہ اٹھانا چاہیے۔اتوار کو یہاں ملک کے پہلے مقامی ٹرانسپورٹ طیارہ سازی کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کام چلاؤ ڈھرے کوچھوڑ کر ترقی کے مجموعی نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری پالیسی مستحکم اور مستقبل کے حوالے سے ہے۔ آج، ہندوستان مینوفیکچرنگ میں سب سے آگے ہونے کے لیے تیار ہے۔ سیمی کنڈکٹر سے ہوائی جہاز بنانے تک، ہم سب سے آگے رہنے کے ارادے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں طیارہ سازی کا شعبہ جس طرح ترقی کر رہا ہے، اس سے وہ دن دور نہیں جب دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ بھی ہندوستان میں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​حکومتوں کی ٹالنے کی پالیسیوں اور نظر اندازی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا، "ہندوستان ایک نئی ذہنیت اور ورک کلچر کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے خود انحصار ہندوستان کے مضبوط ستون ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آنے والے وقت میں دفاعی شعبے کی پیداوار 25 ارب ڈالر اور دفاعی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

Related Articles