جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب

روم، اکتوبر ۔ جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جارجیا میلونی نے اٹلی کا نیا حکومتی اتحاد تشکیل دے دیا ہے، دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے یہ اٹلی میں پہلی بار انتہائی دائیں بازو کی قیادت والی حکومت ہے، جب کہ میلونی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئی ہیں۔نئی کابینہ میں 6 خواتین وزرا بھی شامل ہیں، اٹلی کی نو منتخب وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ قدامت پرست جارجیا میلونی کی قیادت والے انتہائی دائیں بازو کے اتحاد نے پارلیمان میں اکثریت حاصل کی ہے، جرمن میگزین اسٹرن نے صفحہ اول پر میلونی کی تصویر یورپ کی سب سے خطرناک عورت کے عنوان کے ساتھ لگائی تھی۔دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اٹلی میں انتہائی دائیں بازوکی یہ پہلی حکومت ہوگی، میسولینی کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ انتہائی دائیں بازو کی پہلی رہنما ہوں گی۔

Related Articles