ایشیا کپ 2023 میں ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی: شاہ

ممبئی، اکتوبر ۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور ٹورنامنٹ تیسرے مقام پر منعقد ہوگا۔شاہ نے یہاں بی سی سی آئی کی جنرل میٹنگ کے بعد کہاکہ "ایشیا کپ 2023 کسی تیسرے مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ میں یہ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر کہہ رہا ہوں۔ ہم (ہندوستان) وہاں (پاکستان) نہیں جا سکتے، وہ بھی یہاں نہیں آ سکتے۔ ماضی میں بھی ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منعقد ہو چکا ہے۔اے سی سی نے ابھی تک اس معاملے پر بات نہیں کی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے علاوہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی بھی کر رہا ہے جب کہ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی ہندوستان کو کرنی ہے۔ شاہ کے بیان کا ان مقابلوں کے ایونٹس پر اثر پڑ سکتا ہے۔ہندوستان نے 2006 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان نے 2012 سے دو طرفہ کرکٹ بھی نہیں کھیلی ہے۔ 2022 کے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری میچ اگست ستمبر میں کھیلا گیا تھا۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں 23 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

Related Articles