ستنا میں نایاب پینگولین پایا گیا

ستنا، اکتوبر۔مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ایک کسان کے گھر میں کھدائی کے دوران ایک نایاب پینگولین جانور ملا ہے۔رام پور تھانہ علاقہ کے کندیلا گاؤں میں آج گھر کے لیے کھودی جا رہی بنیاد میں سفید رنگ کا پینگولین ملا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کسان انو دویدی کے یہاں بنیاد کی کھدائی جاری تھی۔ اسی دوران بنیاد میں ایک بڑی درارنظرآئی ۔ مٹی کو ہٹانے کے بعد اس میں ایک پینگولین چھپا ہوا پایا گیا۔ اسے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles