سابق ایس پی ایم پی ڈمپل یادو کورونا سے متاثر

لکھنؤ، دسمبر۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کی بیوی اور پارٹی کی سابق رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور ان کی بیٹی ٹینا کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھنؤ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملند وردھن نے بتایا کہ منگل کو ٹینا کے بخار کی شکایت کے بعد مقامی پرائیویٹ لیب میں اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس میں رپورٹ مثبت آنے کے بعد، کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بنیاد پر، ڈمپل یادو کی رپورٹ بھی بدھ کو کورونا کی جانچ کے بعد مثبت آئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈمپل اور ان کی بیٹی کو گھر میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور دونوں کا علاج گھر پر ہی جاری ہے۔دریں اثنا، ڈمپل نے ان لوگوں سے اپیل کی ہے جو ان کے رابطے میں آئے تھے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ لکھنؤ سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں ایس پی صدر اکھلیش یادو بھی کووڈ 19 کے انفیکشن کی زد میں آگئے تھے۔ اکھلیش فی الحال سماج وادی وجے رتھ یاترا (مین پوری سے ایٹا) کے آٹھویں مرحلے میں شامل ہونے کے لیے اٹاوہ سمیت کئی اضلاع کے دورے پر ہیں۔

Related Articles