ریچا چڈھا اور علی فضل کا شادی سے قبل مداحوں کیلئے خصوصی پیغام
ممبئی ،اکتوبر۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل نے شادی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔علی فضل اور ریچا چڈھا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی وائس نوٹ شیئر کیا ہے۔اس وائس نوٹ کا آغاز اس جملے سے ہوتا ہے کہ’آپ ریچا اور علی کی وائس میل تک پہنچ گئے ہیں‘۔ وائس نوٹ میں آگے ریچا کی آواز میں یہ جملے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں کہ ’ہمارے پاس آپ کے لیے ایک پیغام ہے، دو سال پہلے ہم دونوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن تب کورونا وباء کی وجہ سے ہماری زندگیاں تھم سی گئی تھیں۔وائس نوٹ میں علی فضل کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ’باقی قوم کی طرح ہم دونوں ایک کے بعد ایک ذاتی سانحات کا شکار ہوئے‘۔ پھر ریچا چڈھا کو یہ کہتی ہیں کہ’اب ہم سب مہلت کی اس گھڑی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ہم آخر کار اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشی کا جشن منا سکتے ہیں‘۔ریچا چڈھا کی بات مکمل ہونے پر علی فضل یہ کہتے ہیں کہ’ہم ان تمام محبتوں اور برکتوں کے لیے بہت شکر گزار ہیں جوکہ آگے ہماری زندگی میں آرہی ہیں‘۔