شو کے دوران سلمان خان نے اپنی مداح کو رْلادیا
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں اپنے شو کے دوران اپنی مداح کو رْلا دیا۔ سلمان خان جہاں شو کریں وہاں مداحوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون مداح سلمان خان کے لیے دبئی میں ہوئے ایک شو کے دوران روتی ہوئی اسٹیج تک پہنچ گئی۔ ایسا ہی ہوا دبئی میں جہاں سلمان خان نے دا-بنگ ٹور ری لوڈڈ کے لیے پرفارمنس دکھا رہے تھے تو ایک مداح اسٹیج کے قریب پہنچ گئی۔ یہ خاتون زار و قطار روتی رہی اور پکارتی رہی کہ وہ صرف سلمان خان سے ملنے کے لیے یہاں آئی ہے۔ انہیں منیش پال نے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اس کی سلمان خان سے ملاقات کروائیں گے، اس کے باوجود وہ روتی رہی لیکن پھر سیکیورٹی نے اسے بیٹھنے پر مجبور کردیا۔ اس شو کے دوران پوجا ہیج، دیشا پاٹنی، منیش پال، سائی منجریکر، ایوش شرما، سوناکشی سنہا اور گرو رندھاوا نے بھی پرفارم کیا۔ اس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جبکہ صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔