کانگریس اسمبلی کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے: مان
چنڈی گڑھ، ستمبر۔پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے مسلسل تیسرے دن اسمبلی میں کانگریس اراکین کے ہنگامے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ کانگریس لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے مسٹر مان نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی کی کارروائی میں مسلسل خلل ڈال رہی ہے۔ جبکہ اسے پنجاب کے مفاد عامہ سے جڑے مسائل کو اٹھانا چاہیے تھا لیکن کانگریس نے ایوان کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ کانگریس ارکان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے دوران ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس ایک مضبوط اپوزیشن کی شکل میں حکومت کو تعمیری حمایت دے سکتی تھی لیکن عوامی مفاد کے مسائل پر بات کرنے کے بجائے وہ تینوں دن ہنگامہ کرتی رہی۔ موقع کا فائدہ اٹھانے کے بجائے کانگریس لیڈروں نے ڈرامے کے ذریعے کا وقت خراب کیا۔ اپوزیشن ایوان میں مسلسل افراتفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتی تھی۔مسٹر مان نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کانگریس بھگوا پارٹی کی بی ٹیم بن کر ابھری ہے۔