سشانت سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم تیار ہے، جلد ریلیز کی امید


خودکشی کرنے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم کی ریلیز سے متعلق فلم کے ہیرو حسن خان نے کئی انکشافات کیے ہیں۔چند روز قبل پاکستانی اداکار حسن خان نے سوشل میڈیا پر خبر شیئر کی تھی کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں مرکزی کردار کے لیے ان کا انتخاب کرلیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ یہ ویب سیریز امیزون پرائم پر دکھائی جائے گی۔یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد امیزون پرائم نے سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی کسی بھی فلم کو ریلیز کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم حسن خان جھوٹ کیوں بول رہے ہیں کیونکہ ہم نے سشانت سنگھ سے متعلق کسی بھی پروجیکٹ کو لائسنس نہیں دیا۔حال ہی میں اداکار حسن خان سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے فلم کی ریلیز سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت کاری پاکستانی ہدایت کار محمد مصور نے کی ہے جب کہ اسے پروڈیوسر راج گپتا نے پروڈیوس کیا ہے۔ حسن خان نے کہا کہ فلم مکمل طور پر تیار ہے اور چند ہفتوں میں ریلیز کردی جائے گیاداکار حسن خان سے جب فلم کو امیزون پرائم پر ریلیز کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فلم ابتدا میں امیزون پرائم پر ہی ریلیز کی جانی تھی لیکن جب یہ خبر وائرل ہوئی تو سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سے اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی جس کی وجہ سے امیزون پرائم نے اس فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پروجیکٹ سے ہی پیچھے ہٹ گیا۔ اب یہ فلم پروڈیوسر کے اپنے چینل ام پرفیکٹ موویز پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles