محمد بن زاید النہیان کا دوروزہ دورہ اومان کے سلطان سے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات

مسقط،ستمبر ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید بن سلطان النہیان نے اومان کے دورزہ سرکاری دورے کے دوران اومان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ملاقات کی ہے۔ ون اون ون ملاقات کے دوران دو طرفہ تاریخی رشتوں کے حوالے باہمی معاہدات کو مذید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ا س سے قبل سلطان اومان نے اپنے معزز مہمان کا العالم پیلس میں والہانہ استقبال کیا اور ان کی آماد پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کی آگیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان بن سلطان کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی مسقط پہنچا ہے۔شیخ محمد بن النہیان نے سلطان اومان کے ساتھ اپنے تبادلہ خیال کے دوران اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔ نیز ان تمام شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن میں دونوں برادر ریاستیں تعاون میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مشترکہ ویڑن کی روشنی میں علاقائی استحکام و ترقی کے امور پر بھی بات کی گئی۔ وفود کے ہمراہ ہونیوالی بات چیت کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان ون اون ون ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں معزز مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں اومانی موسیقی کے علاوہ ثقافتی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

 

Related Articles