ڈیری کسانوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کو کوشاں یوپی حکومت:یوگی

گوتم بدھ نگر:ستمبر۔اترپردیش کےو زیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں ڈیر کسانوں کی سہولیت میں اضافہ کر ان کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ان کی حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔یوگی نے پیر کو یہاں گریٹر نوئیڈا میں منعقد بین الاقوامی ڈیری سمیلن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اگلے سال جنوری میں ’گلوبل انوسٹر سمٹ‘ کا انعقاد کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمیلن میں ڈیری سیکتر سے وابستہ کاروباریوں کو خاص طور سے بڑھاوا دینے پر زور دیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈیر شعبے سے جڑے کسانوں اور مویشی پروری کرنے والوں کی زندگی میں تبدیلی لانے اورع انہیں روزگار فراہمی کے ساتھ سرمایہ کاری کے امکانات سے جوڑنے پر کام کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے 48سال بعد ہندوستان میں منعقد ہورہے اس سمیلن کا افتتاح کیا۔ چار دن تک چلنے والے اس سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے یوگی نے ڈیری شعبے سے کسانوں کی معاشی استحکام کے راستے کو خوش کن قرار دیا۔انہوں نے اس کے کامیاب ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی اپنی مدد آپ گروپ اترپردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں بلنی ملک پروڈیوسر‘ ادارہ چلارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوآپریٹیو کے وصول پر مبنی یہ گروپ پوری طرح سے خواتین پر مبنی ہے۔ اس گروپ کے ذریعہ یومیہ 1.35لاکھ لیٹر دودھ کا کلکشن ہوتاہے۔اس کا تقریبا 150کروڑ روپئے کا سالانہ ٹرن اوور ہے۔

Related Articles