حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں لگی آگ فوری بجھادی گئی

حیدرآباد.اکتوبر۔شہرحیدرآبادکے گاندھی اسپتال کی لفٹس کے قریب واقع بجلی کے سوئچ بورڈ میں بھڑک اٹھی آگ پر گاندھی اسپتال کے فائر سب اسٹیشن سے وابستہ اسٹاف نے قابو پایا۔یہ واقعہ آج صبح تقریبا 7.40بجے پیش آیا۔اسپتال کے اسٹاف نے سب سے پہلے آگ کو دیکھا اور فوری طورپر سب اسٹیشن کے اہلکاروں کو مطلع کیا جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ کو تقریبا7.40بجے بجھادیا۔اس واقعہ کے نتیجہ میں کسی بھی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راونے کہا کہ کوویڈ کی وبا کے دوران آئی سی یو کو صرف کوویڈ کے تشویشناک حالت والے مریضوں کیلئے مختص کردیاگیا تھا۔اس وقت احتیاطی طورپر اسپتال کے احاطہ میں ہی فائر سب اسٹیشن کا قیام عمل میں لایاگیا تھاجو آج کارگرثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کے اسٹاف کو آگ لگنے کی ہنگامی صورتحال کی تربیت بھی دی گئی تھی اور آج اسپتال کے اسٹاف نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا اور چند منٹوں میں ہی آگ پر قابوپالیاگیا۔

 

Related Articles