ہمارے لیے ملک کا عام شہری بھگوان جیسا ہے: مودی

سورت، ستمبر۔گجرات کے سورت ضلع کے اولپاڈ میں ضرورت مند شہریوں کے لیے جمعرات کو منعقدہ ایک میگا میڈیکل کیمپ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف فلاحی اسکیموں کے مستفیدین سے کہا کہ ہمارے لئے ملک کا عام شہری بھگوان کے برابر ہے۔مسٹر مودی نے ورچوئل ڈائیلاگ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن والی حکومت کا دوہرا فائدہ مل رہا ہے۔ اس طرح کی عوامی فلاحی اسکیموں کے کروڑوں مستفیدین کے آشیرواد حکومت کو دوگنی رفتار سے کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔وزیر اعظم نے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کرکے ان کو ملنے والے فوائد اور اس سے معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں بات چیت کی۔ ساتھ ہی دیگر ضرورت مند لوگوں کو بھی اس اسکیم کا فائدہ دلانے میں مدد کرنے کے لئے انہیں ترغیب دی۔ مستفیدین نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اولپاڈ کے ایم ایل اے اور زراعت، توانائی اور پیٹرو کیمیکل کے وزیر مملکت مکیش بھائی پٹیل کی قیادت میں اولپاڈ ودھان سبھا پریوار کے ذریعہ یہاں منعقدہ میگا میڈیکل کیمپ میں ہزاروں ضرورت مند لوگوں نے تشخیص، دوا اور علاج کے فوائد حاصل کئے۔ جس میں 300 سے زائد ماہر ڈاکٹروں، 50 لیب ٹیکنیشنز، 300 پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے ہیلتھ چیک اپ، ہڈی، آنکھ، ناک، دل، دانت، خون کی کمی، خون اور شوگر کا چیک اپ، چشمے اور ادویات کی تقسیم سمیت صحت کی خدمات فراہم کیں۔

Related Articles