راج ناتھ این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے رکن بنے

نئی دہلی، نومبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج نیشنل کیڈٹ کور این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے تاحیات رکن بنے ہیں۔مسٹر سنگھ کو منگل کو یہاں این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کی تاحیات رکنیت دی گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی اس ایسوسی ایشن کے پہلے رکن ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر مودی نے گزشتہ ہفتے جھانسی میں قومی سلامتی کے لئے وقف ایونٹ کے موقع کےدوران اس ایسوسی ایشن کی شروعات کی تھی۔ اس وقت انہیں اس ایسو سی ایشن کی پہلی رکنیت دی گئی۔مسٹر مودی اور مسٹر سنگھ دونوں اسکولی زندگی میں ہی این سی سی سے وابستہ تھے۔این سی سی کے تمام سابق کیڈٹس آن لائن رجسٹریشن کر کے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بن سکتے ہیں۔ ملک بھر میں این سی سی کے لاکھوں سابق این سی سی کیڈٹس ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، اس ایسوسی ایشن کا قیام ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور قوم کی تعمیر میں تعاون کرنا ہے۔

 

Related Articles