روسی صدر کا چین اور اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ

ماسکو،ستمبر۔روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے چین اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو کے مطابق روسی صدر نے سرگیوسکی ملٹری رینج میں ہونے والی کثیر الجہتی فوجی مشقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر دفاع سرگئی شوگو اورفوجی چیف آف اسٹاف ویلری گیراسموو بھی موجود تھے۔روسی ترجمان کے مطابق روسی صدر ووسٹوک 2022 کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں کے اختتامی مرحلے میں دوبارہ شرکت کر سکتے ہیں۔روس کے مشرقی حصے میں ہونے والی یہ جوائنٹ مشقیں یکم ستمبر سے سات ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ماسکو کے مطابق مشقوں میں 50 ہزار سے زائد فوجی اور 5000 فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں 140 جہاز اور 60 کشتیاں بھی شامل ہیں۔ان مشقوں میں روس اور چین کے علاوہ شام اور بھارت کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل سنہ 2018ء میں بھی روس ایسی فوجی مشقیں انعقاد کر چکا ہے۔

Related Articles