شبھمن گل میں کوہلی، روہت جیسی قابلیت، مستقبل میں کپتان بن سکتے ہیں: ہربھجن

نئی دہلی، اگست ۔سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل جیسی قابلیت ہے اور وہ مستقبل میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے منگل کے روزہربھجن کے حوالے سے کہا، "وہ (شبھمن گل) سلجھے ہوئے بلے باز ہیں۔ ان کی تکنیک بہترین ہے اور شاٹ کا انتخاب شاندار ہے۔ میں بیٹنگ کے معاملے میں انہیں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے ساتھ رکھوں گا۔ وہ بلے بازی کرتے ہوئے شائقین کا دل جیت لیتے ہیں۔ہربھجن نے کہا کہ انہیں پہلی بار 17 سالہ گل کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ 2017 وجے ہزارے ٹرافی میں پنجاب کی کپتانی کر رہے تھے۔سلیکٹرز نے مجھے گل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ ہم انہیں اس سال رنجی ٹرافی میں کھلائیں گے، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ میں نے جواب دیا کہ اگر وہ باصلاحیت ہیں تو ہم انہیں مستقبل کے بجائے ابھی کیوں نہ کھلائیں۔ سلیکٹرز نے مجھ سے پوچھا کہ کیا مجھے ان کے بارے میں یقین ہے، میں نے کہا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے۔گل نے ہربھجن کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں ہی آسام کے خلاف 121 رنز کی سنچری بنائی۔ بعد میں انہوں نے رنجی ٹرافی میں بھی پنجاب کے لیے اپنے دوسرے میچ میں 129 رنز بنائے تھے۔ہربھجن نے کہا، "جب وہ پہلی بار پنجاب کے لیے کھیلے تو میں سمجھ گیا کہ انکے پاس تیز گیند بازی کھیلنے کے لیے کافی وقت ہے۔ وہ شارٹ گیندیں بہت اچھی طرح سے کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے قابل ہیں۔ وہ اسکوائر لیگ کے بجائے مڈ آن اور مڈ وکٹ کی طرف شارٹ گیند کھیلتے ہیں ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے پاس کتنا وقت ہے۔”گیل اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں بھی شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے پیر کو زمبابوے کے خلاف ہرارے میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 130 رنز بنائے۔ وہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز میں 64، 43 اور 98 ناٹ آؤٹ رنز بنا چکے ہیں جب کہ زمبابوے میں انہوں نے اپنی سنچری سے قبل دو میچوں میں 82 اور 33 رنز بنائے تھے۔گل نے اپنے نو ون ڈے میچوں میں 71.29 کی اوسط اور 105.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے 499 رنز بنائے ہیں۔

Related Articles