رائے بریلی:سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین کی موت

رائے بریلی:اگست۔ اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر علاقے میں اتوار کی صبح ایک کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو سگے بھائیوں سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق آج صبح تقریبا 5:45 بجے بھدوکھر علاقے میں رائے بریلی۔پرتاپ گڑھ نیشنل ہائی وے پر واقع گرام بھید پور کے نزدیک ایک زائیلو کار موٹر سائیکل کو اوورٹیک کرتے وقت ٹکرا گئی۔ اس سے موٹر سائیکل سوار بھدوکھر باشندہ ہریش چندر(46)، سبھاش(38)اور راج کمار(40) شدید طور سے زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تینوں کو فورا علاج کے لئے ایمبولنس سے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دےد یا۔ پولیس نے لاشوں کو پنچ نامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اس درمیان پولیس نے زائیلو کار کو ضبط کر اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے روح کی تسکین کی دعا کی ہے۔اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles